Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اگر بھارت یہاں نہیں کھیلے گا تو پاکستان بھی وہاں نہیں کھیلے گا, نجم سیٹھی | زرائع نیوز

اگر بھارت یہاں نہیں کھیلے گا تو پاکستان بھی وہاں نہیں کھیلے گا, نجم سیٹھی

کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈمینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بھارت کا مؤقف ہے کہ ایشیاء کپ پاکستان سے شفٹ کرنا چاہیے۔

چیف سلیکٹر ہارون رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) سے معاملے پر بات کرنا پڑے گی اور کوئی نہ کوئی پوزیشن لینا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر حکومت سے مؤقف پوچھا ہے، حکومت کا مؤقف یہی کہ اگر بھارت یہاں نہیں کھیلے گا تو پاکستان بھی وہاں نہیں کھیلے گا۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہےکہ ہماری ٹیم کو بھارت میں سیکیورٹی کا ایشو ہے۔