عمران خان کا 13 جنوری کو کراچی میں جلسے سے خطاب کا امکان

کراچی:تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے دورہ کراچی کی تیاریاں تیز کردی گئی ہیں،13 جنوری کوکراچی میں جلسے سے خطاب کا امکان ہے۔

بلدیاتی انتخابات سے قبل عمران خان کےد ورہ کراچی کے لیے تیاریاں جاری ہیں، کراچی میں رکنیت سازی کے علاوہ گھرگھررابطہ مہم بھی چلائی جارہی ہے جبکہ تحریک انصاف کراچی کے صدرخرم شیرزمان نے لاہورمیں پارٹی قائد عمران خان سے ملاقات کرکے ان کےد ورہ کراچی کا شیڈول فائنل کرلیا ہے۔

تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران 13 جنوری کوکراچی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔