اسلام آباد: صدرِ مملکت نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
منظوری وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی گئی۔
صدرِ مملکت نے امجد علی بوہیو، محمد عبدالرحمان، خادم حسین سومرو، ارباب علی ہاکڑو، جواد اکبر سروانا اور ثنا اکرم منہاس کو ایک سال کیلئے ایڈیشنل جج سندھ ہائیکورٹ تعینات کردیا۔
نئے ججز کی تقرری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
اس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ بل 2023 کو آئین کی دفعہ 75 کے تحت پارلیمنٹ کو واپس بھجوا دیا۔
