یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی مہنگائی کا طوفان آگیا ،درجنوں اشیا مہنگی،نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورزپر متعدداشیاکی قیمتیں بڑھادی گئیں، اس حوالے سے یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کااطلاق فوری طورپر ہوگا۔ کارن آئل کی فی لٹر قیمت میں 300 روپے تک اضافہ کرکے نئی قیمت 1170 روپے کر دی گئی ہے ،بچوں کیلئے 800گرام فارمولہ ( خشک ) دودھ کی قیمت 820روپے تک بڑھ گئی، 800گرام فارمولہ دودھ کی قیمت 4ہزار445روپے کردی گئی۔

ایک لٹرفروٹ جوس 70روپے تک مہنگا،800گرام کیچپ کی قیمت میں 50روپے،بچوں کے ڈائپرزکی قیمتوں میں 350روپے،650ایم ایل شیمپو210روپے،130گرام صابن30،ہنڈواش21روپے تک مہنگاکردیاگیا۔

ایک کلو کپڑے دھونے کا پاؤڈر(سرف) 59 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے،ٹوائلٹ رول10،ٹشوکاڈبہ43روپےتک مہنگا،336گرام نوڈلزکی قیمت60 روپے اضافے کے ساتھ 425روپے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: