کراچی: شکیل احمد 41 ویں ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان منتخب ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق اراکین جمعیت نے خفیہ رائے شماری کے تحت شکیل احمد کو اپنا ناظم اعلیٰ منتخب کیا۔ اراکین جمعیت نے اپنے 41 ویں ناظم اعلیٰ کے لئے ووٹ کاسٹ کیا۔
1957 اراکین جمعیت نے ووٹ کاسٹ کیا۔ شکیل احمد قرطبہ یونیورسٹی پشاور سے ایم فل کے کے طالب علم ہیں۔ شکیل احمد سال 2022-23 کے لئے جمعیت کے مرکزی ناظم اعلیٰ منتخب ہوئے۔
شکیل احمد اس سے قبل 2 سال ناظم خیبرپختونخوا اور 1 سال تک سیکریٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان رہے ہیں۔
