نمائش چورنگی پر یوم آزادی کی مناسبت سے منتعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے جدید آئی ٹی کورس کے نتائج کا اعلان کیا۔
نتائج کے مطابق امتحان دینے والے پچاس ہزار امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، جن کی کلاسز گورنر ہاؤس میں ہوں گی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا کہ پچاس ہزار نوجوانوں کو ایک سال تک دوپہر کا کھانا اے سی میں کھلائیں گے اور وہیں ان کی کلاسز بھی ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ میں فیل ہونے والوں کے ساتھ ہوں
کیونکہ کبھی کبھی میں بھی فیل ہوتا تھا، امتحان میں ناکام ہونے والے بچوں کو گورنر ہاؤس میں نہیں بلکہ آن لائن کورس کوایا جائے گا۔