Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
شہر قائد میں پولیس کی کارروائیاں , 4 ڈاکو پکڑے گئے , اسلحہ بر آمد | زرائع نیوز

شہر قائد میں پولیس کی کارروائیاں , 4 ڈاکو پکڑے گئے , اسلحہ بر آمد

کراچی : کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے کورنگی بند کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد دو ملزمان عرفان اور فیصل کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا ۔

سچل کے علاقے بندو خان ہوٹل کے قریب سروس روڈ پر پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم عبدالغنی کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسکے قبضےسے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا جبکہ اسکا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

پیر آباد پولیس نے دوران ڈکیتی شہری کو زخمی کرنے والے ملزم محمد خان ولد محمد حسین کوخفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے گرفتار کرلیا۔

ملزم قصبہ کالونی دعا شنواری ہوٹل کے قریب دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری صدیق اللّٰہ کو گولی مار کے فرار ہوا تھا۔