پی پی کے نثار کھوڑو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نثار کھوڑو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔

الیکشن کمیشن نے فیصل ووڈا کی استعفے سے خالی ہونے والی سندھ سے سینٹ کی جنرل سیٹ پر نثار کھوڑو کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔

تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واؤڈا کے استعفیٰ سے خالی ہونے والی سندھ سے سینٹ کی جنرل نشست پر تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے۔