Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لیگی رہنماء‌ حنیف عباسی اڈیالہ جیل پہنچ گئے | زرائع نیوز

لیگی رہنماء‌ حنیف عباسی اڈیالہ جیل پہنچ گئے

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے اچانک اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ہے جس سے کئی سوالات جنم لینے لگے ہیں۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لیگی رہنما حنیف عباسی نے اچانک اڈیالہ جیل راولپنڈی کا دورہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے اور حنیف عباسی انہی کا جائزہ لینے گئے تھے۔ حنیف عباسی کے اس دورے کے بعد بہت سوالات جنم لینے لگے ہیں اور یہ سوال بھی پیدا ہوگیا ہے کہ کہیں شریف خاندان کیلئے تو جیل کی تزئین و آرائش نہیں کی جارہی ۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی جانب سے پورے وثوق کے ساتھ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ نواز شریف نیب ریفرنسز میں پوری طرح پھنس چکے ہیں اور اب ان کا ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہوگا۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔