Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جیل بھرو تحریک: پی ٹی آئی کے کتنے لوگوں نے گرفتاری دی؟ | زرائع نیوز

جیل بھرو تحریک: پی ٹی آئی کے کتنے لوگوں نے گرفتاری دی؟

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر لاہور میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے رضارکارانہ گرفتاریاں دیں۔

پنجاب حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے ٹوٹل 81 لوگوں نے لاہور میں پولیس کو گرفتاری دی، پولیس نے گرفتار کارکنوں کی گنتی مکمل کر کے رپورٹ پنجاب حکومت کو بجھوا دی۔ گرفتار کارکنوں اور قائدین کو فی الحال کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا، جہاں اُن کو میڈیکل ٹیسٹ کے بعد بیرک میں منتقل کیا گیا اور پھر صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جیل انتظامیہ کے مطابق اگر عدالت نے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تو انہیں فوری طور پر رہا کردیا جائے گا۔