Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بھٹو کے مزار پر قاتل زرداری نعرے لگانے والی لڑکی کون ہے؟ | زرائع نیوز

بھٹو کے مزار پر قاتل زرداری نعرے لگانے والی لڑکی کون ہے؟

شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر 4 اپریل کو کھڑے ہوکر سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف سخت انداز سے نعرے بازی کرنے والی نوجوان لڑکی فیروزہ لاشاری کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو کو سندھ میں بڑی تعداد میں عوام کی جانب سے لائیک کیا جارہا ہے۔

 فیروزہ لاشاری کی جانب سے جس جرائتمندانہ انداز سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر نعرے لگائے جانے کو سراہا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر جس بھرپور انداز سے اس وڈیو کو شیئر کیا جارہا ہے اس سے سندھ کی سیاست میں تبدیلی کے اشارے ملتے ہیں۔

فیروزہ لاشاری ضلع جیکب آباد کے علاقے ٹھل سے تعلق رکھتی ہیں اوراپنے خاندان کے ہمراہ اس وقت حیدر آباد میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کا تعلق پیپلز پارٹی شہید بھٹو سے ہے ۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔