کراچی :اسٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر پرانے ڈیزائن کے متروکہ نوٹوں کی تبدیلی کیلئے 31 دسمبر 2022ء کو کھلے رہیں گے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے بینک نوٹوں کے تبادلے کی مقررہ آخری تاریخ 31 دسمبر 2022ء ہے۔
یہ بینک نوٹ صرف اسٹیٹ بینک کے ذیلی ادارے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر سے تبدیل کرائے جاسکتے ہیں ۔
عوام کو سہولت دینے کی غرض سے ایس بی پی کے فیلڈ دفاتر کل جمعہ 30 دسمبر 2022ء اور ہفتہ 31 دسمبر 2022ء کو رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔