آل ٹریڈ یونینزKDAتقریب کاانعقاد

کے ڈی اے ایمپلائز یونین، وطن پرست یونین،مزدور یونین، لیبر یونین، فنانس کمیٹی، ورکر یونین کے پر جوش استقبال و حوصلہ افزائی پر ڈی جی محمدعلی شاہ کا اظہار تشکر

ممبر فنانس شجاعت حسین، سیکرٹری کے ڈی اے خالد ظفر ہاشمی، ڈائر یکٹر ریکوری نو ید انورصدیقی، ڈائر یکٹر آئی ٹی کمال احمدصدیقی۔سینئر ڈائر یکٹرٹی ای بی طارق رفیع، ڈائریکٹر لینڈ قاسم، ڈائر یکٹر اسٹیٹ شکیل صدیقی، سی۔ایم۔ او ڈاکٹر ابرار حسین کاظمی، ڈائریکٹر لاریب عبید ڈائریکٹر(ڈی پی اینڈ یوڈی)رفیق احمد خان اور ڈائر یکٹر ایڈمن ناصرخان کی شرکت

ڈی اے آل ٹریڈ یونینز کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محمد علی شاہ  کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقادکے ڈی اے آل ٹریڈ یونینز کی جانب سے سو ک سینٹر کے سبزہ زار لان میں (ڈی پی اینڈیوڈی )محکمہ پلاننگ اینڈ اربن ڈیزائن کے ڈی اے میں ضم کرنے پر کے ڈی اے کی تمام یونینز جس میں کے ڈی اے ایمپلائز یونین، وطن پرست یونین،مزدور یونین، لیبر یونین، فنانس کمیٹی، ورکر یونین شامل ہیں  تمام یونینز نے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی محمد علی شاہ کے اعزازمیں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا

جس میں ممبر فنانس شجاعت حسین، سیکرٹری کے ڈی اے خالد ظفر ہاشمی، ڈائر یکٹر ریکوری نو ید انورصدیقی، ڈائر یکٹر آئی ٹی کمال احمدصدیقی، سینئر ڈائر یکٹرٹی ای بی طارق رفیع، ڈائریکٹر لینڈ قاسم، ڈائر یکٹر اسٹیٹ شکیل صدیقی، سی۔ایم۔ او ڈاکٹر ابرار حسین کاظمی، ڈائریکٹر لاریب عبید ڈائریکٹر(ڈی پی اینڈ یوڈی)رفیق احمد خان اور ڈائر یکٹر ایڈمن ناصرخان موجود تھے

in

س موقع پر کے ڈی اے ملازمین اور افسران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی کے ڈی اے آل ٹریڈ یونینز کی جانب سے نظامت کے فرائض یونٹ کمیٹی ممبرطاہر جاوید اور وطن پرست یونین کے یاسر علی نے انجام دیئے۔

اس موقع پر ڈائر یکٹر جنرل محمد علی شاہ نے کہا کہ جس طرح آپ تمام ٹریڈ یونینز نے ایک پیج پر آکر میرا  پر جوش استقبال کیا جس میری حوصلہ افزائی کی تو میں اس  پر کے ڈی اے آل ٹریڈ یونینز کے اراکین کا بے حد ممنون و مشکور ہوں

351ریٹائرڈملازنین کے لارپ (LPR) کے واجبات عنقریب ادا کردیئے جائیں گے یو ٹیلٹی الاونس کو نئے ریٹ سے کے ڈی اے کی گورننگ باڈی کی میٹنگ میں جلد منظور کرلیا جائے گا اور میڈیکل الاونس کی کٹوتی کے بغیر میڈیکل کارڈ جاری کیا جائے گا

ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے کہا کہ ڈائر یکٹر ریکوری نو ید انو رصدیقی جس طرح ریکوری کے معاملات جس خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہے وہ قابل تحسین ہے اس موقع پر کے ڈی اے آل ٹریڈ یونینز کے اراکین میں سے عمران جعفری نے کہاکہ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محمد علی شاہ نے آٹھ ماہ کے مختصر عرصے میں کے ڈی اے ملازمین کے دیرنیہ مسائل حل کئے جو کہ قابل تعریف ہے۔

عبدالمتین وحید نے کہا (ڈی پی اینڈ یوڈی)بحال ہوگیا ہے یہ اتنے آسانی سے بحال نہیں ہواس میں سارا کردار حکومت سندھ، وزیر بلدیات سندھ، ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے اور ممبر فنانس کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے

محمد عبدالمعروف نے کہا کہ ادارہ ترقیا ت کراچی 2016 ء میں بحال ہوا چھ سال کا عرصہ ہوچکا ہے اس دوران کے ڈی اے کے تقربیا دس ڈائریکٹر جنرل آئے اور چلے گے لیکن گیارویں ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محمد علی شاہ کی آمد سے
(ڈی پی اینڈیوڈی ) ایک بڑا ڈیپارٹمنٹ کے ڈی اے کو دے دیا گیا

جس کا 18 اکتوبر 2022 ء کو نوٹیفکشن جاری ہوگیا ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محمد علی شاہ کی محنت اور جدو جہد اور ان کی کاوشوں کی وجہ سے(ڈی پی اینڈیوڈی) کے ڈی اے میں ضم ہوا ۔

محمد اشرف نے کہا کہ آج کے  اس پروقار تقریب کا سہر ا ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محمد علی شاہ کو جاتا ہے۔

عزیز نے کہا کہ کے ڈی اے کی بقا کی خاطر تمام یونینز ایک پیج پر ہے افتخار نے کہا کہ مجھے آج بے حد خوشی ہورہی ہے کہ کے ڈی اے کی تمام یونینز کا اتحاد قابل تعریف ہے

تقریب کے آخر میں ملک و ادارے کی ترقی اور ملازمین کی خوشحالی کے دعا کی گئی تقریب کے اختتام پر چائے اور ناشتہ کا اہتمام کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں: