ٹھٹھہ: کوئلے کی کان میں 4 مزدور دب گئے، 2 کی لاشیں برآمد، ایک کو بچالیا گیا، لاپتہ مزدور کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق جھمپیر میں میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب کوئلے کی کان میں دبنے والے 4 مزدوروں میں سے ایک کو بچالیا گیا جبکہ 2 کی لاشیں برآمد کی گئیں، ڈی سی غضنفر علی قادری کے مطابق کان میں مرمت کے دوران پریشر سے پانی نکلنے پر واقعہ پیش آیا۔
30 سالہ رحمان کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ ایاز خان اور 34 سالہ قیوم شامل ہیں، لاشیں سول اسپتال حیدرآباد روانہ کی گئیں۔