ادارہ ترقیات کراچی میں سندھ حکومت کی گرانٹ کیساتھ چندمحکموں پرحددرجہ انحصاری کیوجہ سے ادارے کے باقی محکموں کے سربراہان چین کی بانسری بجانے میں مصروف۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر اور دیگروجوہات کے سائے تلے ریونیوکی مدمیں بے پناہ بڑھتے مسائل کاانبار محکمہ لینڈ۔محکمہ فنانس سمیت دیگرکچھ محکموں پرکسی عفریت کی طرح حاوی ہے محکمہ جاتی ریونیو حاصل کرنے کے دور دور تک آثار نہیں آرہے ہیں ذرائع کیمطابق ادارہ ترقیات کراچی کے دیگر ریونیو دینے والے محکموں کی ست روی یہ محکمے مالی اعتبار سے بوجھ بنتے جارہے ہیں اورجومحکمے مالی بحران میں نہ صرف ریونیودیرہے ہیں مسلسل تنقیدکے دائرے کار میں گردش کررہے ہیں ادارہ ترقیات کراچی میں لینڈ روڈکٹنگ سمیت ریکوری ودیگرمحکموں سے ریونیو نہ دینے کے معاملہ پر غیرسنجیدگی اورست روی کامظاہرہ ادارہ ترقیات کراچی کیلئیے مالی بحران کاسبب بن رہاہے سندھ حکومت کی جانب سے ملنے ولی گرانٹ پرمسلسل انحصاری محکمہ جاتی ریونیو حاصل نہ کر نے کی لگن وسوچ نے نااہلی کی بدترین مثالیں قائم کردی ہیں کراچی دویلپمنٹ اتھارٹی میں چند محکموں پر ریونیودینے کی روایت کو ترک کرکے ادارہ ترقیات کراچی کے دیگر ریونیو دینے والے محکموں کو مستقل بنیادوں پر فعال کرنے کے لئیے ڈی جی ڈاکٹربدر جمیل میندھروکو کچھ ناپسندیدہ انقلابی فیصلے کرتے ہوئے ریکوری کے اجلاس طلب کرنے چاہیئے تاکہ ادارہ ترقیات کراچی کے ریونیو دینے والے محکمے خواب غفلت سے جاگیں ریونیو کے نئے ذرائع تلاش کرتے ہوئے کے ڈی اے کو خوشحالی کی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے تاکہ صرف کچھ محکموں پر زمہ داری عائد نہ کی جاسکے اور تمام متعلقہ محکموں میں منصفانہ ریونیو دینے کی تقسیم ممکن ہوسکے ۔
Related Posts
القادر ٹرسٹ کیس,عمران خان کیخلاف مقدمہ کی سماعت جاری
اسلام آباد: اسلام آباد ہیڈکوارٹر میں عمران خان کیخلاف القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔ چیئرمین پی…
کراچی، 6 اضلاع میں نئے ڈرائیونگ لائسنس دفاتر کھولنے پر غور
کراچی، 6 اضلاع میں ڈرائیونگ لائسنس برانچز کھولنے کا فیصلہ کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے قیام سے متعلق…