Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
میئر کا اہل کراچی کو زبردست تحفہ | زرائع نیوز

میئر کا اہل کراچی کو زبردست تحفہ

کراچی میٹروپولٹن کارپوریشن ( کے ایم سی) نے بہادر آباد میں واقع احمد علی پارک ( کڈنی ہل) کو قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کے بعد ایک ماہ کے اندر عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی بدولت کراچی والوں کیلئے ایک اور تفریحی مقام کا اضافہ ہوگا۔

احمد علی پارک کراچی کے علاقہ بہادر آباد میں ’کراچی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے اندر واقع ہے جس کے پاس 62 ایکڑ اراضی ہے مگر اس کی 20 ایکڑ اراضی پر نجی ہاؤسنگ اسکیم سمیت مختلف عناصر نے قبضہ کرکے بنگلے اور ڈیری فارمز بنائے تھے۔

کے ایم سی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے ڈائریکٹر بشیر صدیقی نے بتایا کہ رواں سال کے اوائل میں سپریم کورٹ نے احمد علی پارک کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کا حکم دیا تھا،

پارک کی 20 ایکڑ اراضی پر کوکن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی نے قبضہ کرکے دعویٰ کیا تھا کہ زمین اس کی ملکیت ہے، سوسائٹی نے اس سلسلے میں سندھ ہائیکورٹ سے اسٹے آرڈر بھی لے رکھا تھا مگر سپریم کورٹ نے اسٹے آرڈر ختم کرکے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا جس کے نتیجے میں کے ایم سی کی کارروائی میں درپیش رکاوٹ ختم ہوگئی۔

کے ایم سی نے پارک کی زمین پر تعمیر شدہ 17 بنگلے گرادیے جن میں 3 زیر تعمیر تھے۔

بشیر صدیقی کے مطابق کوکن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اور بلڈرز غیرقانونی تجاوزات کے ذمہ دار تھے مگر اس کے باجود کے ایم سی نے تمام غیرقانونی تعمیرات کے مالکان کو عمارتیں خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے۔

مذکورہ پارک میں کراچی واٹر ایندر سیوریج بورڈ نے بھی 3 ایکڑ اراضی پر قبضہ کرکے پمپنگ اسٹیشن بنایا تھا مگر کے ایم سی نے تمام تجاوزات ختم کرکے پارک کی دوبارہ تزئین و آرائش شروع کردی ہے۔

میٹروپولٹن کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمان نے بتایا کہ احمد علی پارک کو ایک ماہ کے اندر عوام کے لیے کھول دیا جائے گا اور یہ پارک کے ایم سی کی جانب سے اہل کراچی کیلئے ایک خوبصورت تحفہ ہوگا۔

https://www.facebook.com/AllAbout.MQM/videos/3105537072822078/

کے ایم سی نے پارک میں مختلف اقسام کے 3 ہزار پودے لگانے پر کام شروع کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جاگنگ ٹریک بھی بنے گا جبکہ سیوریج کا پانی ٹریٹ کرنے کیلئے ٹریٹمنٹ پلان بھی نصب کیا جائے گا۔

بلدیہ عظمیٰ نے پارک کو 19 ویں صدی کے شاعر اور ادیب احمد علی سے منسوب کردیا ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر بدھ کو پارک میں جاری تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیں گے.