Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
استعفے منظوری : تحریک انصاف نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا | زرائع نیوز

استعفے منظوری : تحریک انصاف نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

کراچی: استعفوں کی منظوری کے معاملے پر تحریک انصاف کراچی کے سابق اراکین قومی اسمبلی نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کراچی میں 16 مارچ کے ضمنی الیکشن روکے جائیں، نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، ہماری قومی اسمبلی کی نشستیں بحال کی جائیں، لاہور ہائیکورٹ استعفی منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے چکی، فیصلے کے بعد کراچی میں ضمنی الیکشن کا جواز نہیں بنتا۔

درخواست گزاروں میں آفتاب صدیقی، سیف الرحمان خان، فہیم خان، عطاء اللہ خان، آفتاب جہانگیر اور دیگر شامل ہیں۔

اس موقع پر آفتاب صدیقی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 11 اپریل کو استعفیٰ دیا تو اسپیکر نے کہا ایک ایک کرکے ارکان کو بلائیں گے، جب اسمبلی واپس جانے کو تیار ہوئے تو استعفیٰ فوری قبول کرلئے۔

وکیل شہاب امام نے کہا کہ اسپیکر نے جس طرح استعفیٰ قبول کئے، وہ غیرقانونی ہے، بدنیتی واضح ہوگئی، اس وقت کٹھ پتلی اپوزیشن لیڈر بیٹھا ہے۔