اسلام آباد: غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کے پاکستان چھوڑنے کی مہلت ختم ہونے میں 17 دن باقی رہ گئے ہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق 31 اکتوبر تک غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنا ہو گا بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے افراد کی گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔
نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دوٹوک اعلان کیا ہےکہ پاکستان میں غیر قانونی پر مقیم غیر ملکی تارکین وطن میں سے جو یکم نومبر تک جانا چاہتا ہے چلا جائے اس کے بعد کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔
پاکستان میں غیر قانونی طور پرمقیم افغان شہریوں کے حوالے سے جاری بیان میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ افغان باشندوں کی بے دخلی کے حوالے سے ڈسکشن ہوئی تھی اس گفتگو میں تمام اسٹیک ہولڈرز موجود تھے اور فیصلہ ہوا تھا کہ افغان باشندوں کو ایک گریس پیریڈ دیا جائے جب کہ بہت سارے لوگوں اوران کی طرف سے ڈیمانڈ آرہی تھی کہ لوگ رضاکارانہ طور پرجانا چاہتے ہیں۔
پاکستان میں غیر قانونی طور پرمقیم غیر ملکیوں کے حوالے سے نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ جویکم نومبر تک جانا چاہتا ہے چلاجائے اس کے بعد ’’نو کمپرو مائز‘‘، پہلے دن سے یہ کہا ہےکہ یہ صرف افغان بیسڈ پالیسی نہیں ہے، یہ پالیسی غیر قانونی ایلین کی ہے چاہے جس بھی ملک سے تعلق رکھتے ہوں۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بات غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے حوالے سے ہورہی ہے تو وہ افغانی ہوں یا کوئی بھی، جن کے پاس ویزا ہے انہیں کچھ نہیں کہنا صرف غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو بھیج رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ہ افغان باشندوں کی بے دخلی کے حوالے سے ڈسکشن ہوئی تھی اس گفتگو میں تمام اسٹیک ہولڈرز موجود تھے اور فیصلہ ہوا تھا کہ افغان باشندوں کو ایک گریس پیریڈ دیا جائے جب کہ بہت سارے لوگوں اوران کی طرف سے ڈیمانڈ آرہی تھی کہ لوگ رضاکارانہ طور پرجانا چاہتے ہیں۔