کراچی:نیوکراچی میں غیرت کےنام پرقتل کا واقعہ پیش آیا، پولیس نےقتل میں ملوث ایک اورملزم علی رضاکوگرفتارکرلیا جبکہ قتل کے تیسراملزم عاطف کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتارہونےوالاملزم علی رضاملزمہ عائشہ کابھائی ہے، قتل سےپہلےعلی رضانےمقتول کےسرپربھاری چیزماری،ملزمان نےمقتول کو10سےزائدنیند کی گولیاں کھلائی تھیں، مقتول حق نوازکوبےہوشی کےعالم میں ہی جلادیاگیاتھا، علی رضا وعاطف عائشہ کےذریعےحق نوازکوبلیک میل کررہےتھے، ملزمان کی حق نوازکےپیسوں پرنظرتھی۔
پولیس کے مطابق ملزم علی رضا نےتفتیش کےدوران سب اگل دیا، ملزم کے مطابق مقتول کوبہن کیساتھ دیکھا توغصےمیں ڈنڈامارا، ڈنڈامارنےکی وجہ سےحق نوازبےہوش ہوگیا، حق نوازکےجسم کےٹکڑےکرکےبیگ میں بھرکے کچرے خانے میں پھینکے، عاطف پیشے کے حساب سے قصائی کا کام کرتا ہے۔
