کراچی: ضلع ویسٹ پولیس نے ایک زبردست کاروائی کرتے ہوئے راہبری قتل کے ملزمان کو دھر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 03-06-2019 کو پاکستان بازار کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے ایک بچہ شاہ زیب عمری 18 سالہ جو کہ فرنیچر کی دکان میں صبح فجر کے وقت کام کر رہا تھا کہ ملزمان نے شاہزیب سے فون چھینا، اور فائیر کرکے اسکو قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ الزام نمبر 138/2019 جرم دفعہ 302/392 ت پ تھانہ پاکستان بازار میں درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔
دوران تفتیش ملزم کا موبائل فون برآمد کیا گیا اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سے ملزم دانش عرف بلوچ کو پکڑا اور ساتھی ملزم علی عرف اکاش ولد محمد ارشاد کو بھی گرفتار کیا، ملزمان کو حکمت عملی سے انٹروگیٹ کیا تو ملزمان نے بتایا کہ روز وقوعہ دو موٹرسائیکل پر 5ساتھیوں نے ملکر دکان سے موبائل فون چھیننا اور دکان والے کو قتل کر دیا تھا دیگر ساتھیوں کے نام شہزاد بچہ، ریحان او ر عبید ہیں۔
پولیس کے مطابق 5 رکنی گینگ ڈکیتیاں اور اسٹریٹ کرائم کے وارداتوں میں ملوث ہے اور مزاحمت پر شہریوں کو قتل کردیتا تھا، ملزمان نے سے چھیننا ہوا موبائل فون مبلغ 5000 روپے میں فروخت کیا تو ہر ایک ملزم کے حصے میں صرف 1500 روپے آئے تو گویا ملزمان نے صرف 1500 روپے کے خاطر ایک معصوم بچہ کو قتل کر دیا جو کہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا ۔
گرفتار ملزمان کے نام
1 ۔ دانش عرف بلوچ ولد عبدالرحیم ۔
2 ۔ علی عرف اکاش ولد محمد ارشاد ۔
مفرور ملزمان ۔
1 ۔ شہزادو عرف بچہ
2 ۔ ریحان
3 ۔ عبید ۔
پاکستان بازار پولیس پارٹی نے زبردست کاروائی کرکے، پیشہ ورانہ حکمت عملی اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ایک blind case کو کامیابی سے حل کیا ۔ آفسران بالا نے پولیس پارٹی کےلئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات کا اعلان کیا ہے ۔
