Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی:‌ یونس خان نے اے این پی کا جھنڈا لہرا دیا | زرائع نیوز

کراچی:‌ یونس خان نے اے این پی کا جھنڈا لہرا دیا

کراچی: پاکستان کے حال ہی میں ریٹائر منٹ لینے والے کرکٹر یونس خان نے 10 ہزار رنز مکمل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس ریکارڈ پر پاکستانیوں کو مبارکباد دی اور عوامی نیشنل پارٹی کا جھنڈا لہرایا۔

یونس خان نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انھیں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کی بہت خوشی ہے۔

یونس خان نے اپنے شاندار استقبال پر لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ریکارڈ پر پاکستانیوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں یونس خان نے کہا کہ ساری پارٹیاں اور سارے سیاستدان اپنے ہیں۔

خیال رہے کہ یونس خان کے استقبال کیلئے اے این پی کے رہنما شاہی سید اور دیگر کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے اور یونس خان نے اے این پی کے کارکنوں کی درخواست پر قومی پرچم کے ساتھ ان کا جھنڈا بھی اٹھا کر لہرایا تھا۔

اس موقع پر نعرے بازی بھی کی گئی جس میں شرکاء نے بھرپور انداز میں ساتھ دیا۔

اس سے قبل ریٹائرمنٹ کے بعد یونس خان وطن واپس پہنچے تو کراچی ائیرپورٹ پر بڑی تعداد میں ان کے مداحوں نے یونس خان کا شاندار استقبال کیا۔

یاد رہے کہ عظیم پاکستانی بلے باز یونس خان نے 24 اپریل 2017 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا، جس کے ساتھ ہی وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے 13ویں کرکٹر بن گئے۔