Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
یاسر شاہ کو ٹیم سے باہر کرنے کی تیاری، وجہ کیا بنی؟ | زرائع نیوز

یاسر شاہ کو ٹیم سے باہر کرنے کی تیاری، وجہ کیا بنی؟

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی سی بی نے ایک ماہ کا وقت دیے جانے کے باوجود فٹنس بہتر نہ کرپانے والے یاسر شاہ کو ٹیم سے آﺅٹ کرکے سخت پیغام دینے کیلئے ان کا متبادل کھلاڑی لانے پر غور شروع کردیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یاسرشاہ کو گزشتہ ماہ ٹیسٹ کے بعد فٹنس بہترکرنے کی مہلت دی گئی تھی لیکن وہ ایک ماہ میں بھی اپنی فٹنس کے معیار کو بہترنہ بنا سکے۔

سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل لگائے گئے ٹریننگ کیمپ کے دوران یاسر شاہ کوچ اور ٹرینر کو مطمئن نہ کرسکے، ٹیم مینجمنٹ بھی یاسر شاہ کی فٹنس سے مطمئن نہیں ہے جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے لیگ سپنر یاسر شاہ کا متبادل کھلاڑی لانے پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کو سخت پیغام دینے کیلئے ان کے متبادل کو بلایا جا سکتا ہے، اور اگر ان کا متبادل بلایا گیا تو لیگ سپنر کیلئے مسائل بڑھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے رویے اور فٹنس کی وجہ سے عمر اکمل کو قومی ٹیم سے آﺅٹ کیا گیا تھا جس کے بعد وہ پی سی بی کے سنٹرل کنٹریکٹ سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔