Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی ایس ایل کا میلہ سجنے ہی والا ہے ، تیاریاں عروج پر! | زرائع نیوز

پی ایس ایل کا میلہ سجنے ہی والا ہے ، تیاریاں عروج پر!

ملتان: پاکستان سپر لیگ کے آغاز میں دو روز باقی رہ گئے ملتان سلطان نے گزشتہ روز سے اپنے ہوم گراؤنڈ ملتان سٹیڈیم پر بھرپور تیاریوں کا آغاز کردیا۔

ملتان سلطان کے کوچ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندر کے خلاف 13 فروری کو کھیلے جانیوالے افتتاحی میچ میں سنسنی خیز مقابلہ ہوگا سلطانز اپنے ہوم گراؤنڈ پر شائقین کو مایوس نہیں کرینگے ۔ دعا گو ہوں کہ پی ایس ایل خیر خیریت سے ہو ، ہماری بھرپور طریقے سے تیاریاں جاری ہیں ۔

پی ایس ایل 8کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندر نے ملتان پہنچنے پر اپنا پریکٹس شیڈول منسوخ کردیا اور آج ملتان اسٹیڈیم پر شام 5بجے پریکٹس کر ے گی ۔