Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
زہریلی گیس سے اموات، سرکار کی مدعیت میں مقدمات کا حکم | زرائع نیوز

زہریلی گیس سے اموات، سرکار کی مدعیت میں مقدمات کا حکم

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے علی احمد گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں سے متعلق کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ شہری خادم حسین نے خاندان کے 4 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرایا ہے، آئی جی سندھ نے بیان دیا کہ دیگر 14 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج نہیں کروایا گیا۔

عدالت نے کہا سرکار کی مدعیت میں مقدمات کیوں درج نہیں کئے گئے، اہم سولات کا جواب نہیں ملا۔

ڈی سی کیماڑی اور آئی جی کے بیان میں تضاد ہے، عدالت نے آئی جی کو واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے سرکار کی مدعیت میں مقدمات درج کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی، آئی جی سندھ شفاف تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں۔