Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اسٹریٹ کرائم کی 91 وارداتیں، 3 مقابلے، ڈاکو مارا گیا،144 گرفتاریاں | زرائع نیوز

اسٹریٹ کرائم کی 91 وارداتیں، 3 مقابلے، ڈاکو مارا گیا،144 گرفتاریاں

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کو 24 گھنٹوں کے دوران جرائم کی روک تھام کیلئے اقدامات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے رپورٹ پیش کی، بتایا گیا کہ شہر میں 91 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہوئیں، 3 مقابلے ہوئے، جس میں 1 ڈاکو مارا گیا، 7 جرائم پیشہ افراد کو زخمی حالت میں پکڑا گیا، 11 اسٹریٹ کرمنلز، چور رنگے ہاتھوں دھرلئے گئے۔

مجموعی طور پر 144گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں، جن میں اسٹریٹ کرمنل، ڈاکو، کارلفٹرز، قاتل، اغواء کار، منشیات فروش شامل ہیں، چھاپوں،کارروائیوں میں 22 غیر قانونی اسلحہ، 49 کلو گرام چرس، 9 چوری شدہ موبائل فون اور 18 مسروقہ گاڑیاں برآمد کی گئیں۔