Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاک فوج کا ایکشن، پنجاب سے 71 فسادی گرفتار | زرائع نیوز

پاک فوج کا ایکشن، پنجاب سے 71 فسادی گرفتار

راولپنڈی: آپریشن ردالفساد میں سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 14 افغان باشندوں سمیت 71 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت گزشتہ 2 روز میں سیکیورٹی فورسز نے پنجاب کے مختلف علاقوں اور اسلام آباد میں کارروائیاں کیں۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں 14 افغان باشندوں سمیت 71 افراد کو گرفتار کیا گیا جن کےقبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ڈی جی خان اور راجن پور میں کی گئیں جن میں پنجاب رینجر، پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔