Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دے دی | زرائع نیوز

نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دے دی

کراچی: نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کو باآسانی 79 رنز سے شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر کردی، سنچری بنانے پر ڈیون کانوے کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنائے اور مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 262 رنز کا ہدف دے دیا۔ابتدا میں کیوی اوپنر فن ایلن جلد وکٹ گنوا بیٹھے، وہ صرف ایک رن پر ہی آئوٹ ہو گئے تاہم کین ولیمسن اور ڈیون کانوے میں 181 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم کردی، ڈیرل مچل 5،ٹام لیتھم2،گلین فلپس3، بریسویل8،مچل سینٹنر37، ڈیون کانوے نے 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 101 رنز بنائے جبکہ کپتان کین ولیمسن 85 رنز بناکر آئوٹ ہو گئے ، قومی ٹیم کے بولر محمد نواز نے چار، نسیم شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف اور اسامہ میر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 43ویں اوور میں ہی 182 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، اوپنر فخر زمان صفر، امام الحق 6 رنز بنا کر ہی آئوٹ ہو گئے۔

بابراعظم نے شاندار 79 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان 28،حارث سہیل10،آغا سلمان 25، محمد نواز 3،اسامہ میر 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، میچ کے دوران گراؤنڈ میں گھس کر وکٹ کیپربیٹرمحمد رضوان سے ہاتھ ملانے والے مداح کو حراست میں لے لیا گیا ،نوجوان کا نام جاوید ولد گل رحمان اور تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ایک اور ون ڈے میچ میں نیا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

نسیم شاہ کیریئر کے ابتدائی 5 ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے۔پاکستانی فاسٹ بولر نے پانچویں ون ڈے میں اپنی 18 وکٹیں مکمل کرلی۔ اس سے قبل پانچ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے ریان ہیرس کا تھا۔آسٹریلوی بولر نے اپنے کیریئر کے ابتدائی 5 میچز میں 17 وکٹیں لی تھیں۔