Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایشیا کپ نہ جیتنے کے باوجود پاکستانی ٹیم کی نمبر 1 پوزیشن برقرار | زرائع نیوز

ایشیا کپ نہ جیتنے کے باوجود پاکستانی ٹیم کی نمبر 1 پوزیشن برقرار

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے ہی میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوجانے کے باوجود پاکستانی ٹیم ون ڈے ٹیموں کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر ہے۔

ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کی سری لنکا کے پر متاثرکن فتح بھی پاکستانی ٹیم کو نمبر ون پوزیشن سے محروم نہ کرسکی۔

17 ستمبر کو آئی سی سی کی اپ ڈیٹ کی گئی رینکنگ میں گرین شرٹس 115 کی ریٹنگ کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

اگرچہ بھارتی ٹیم کی ریٹنگ بھی 115 ہی ہے مگر وہ دوسرے نمبر پر ہے۔

کینگروز کا اس فہرست میں تیسرا نمبر ہے، اور وہ ریٹنگز میں پاکستان اور بھارت سے 2 پوائنٹ پیچھے ہیں۔

ون ڈے کی بہترین ٹیموں کی اس فہرست میں جنوبی افریقا چوتھے، انگلینڈ پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، بنگلادیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، افغانستان نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر ہے۔