کراچی :کیوی کپتان نے شاہینوں کے شکار کے لئے پلان تیار کرلیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم ساؤتھی نے کہا ہے کہ برصغیر کی کنڈیشن مختلف ہوتی ہیں لیکن ہم نے پلان بنایا ہے، طویل عرصے بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے لیے آنا اچھا لگا، میزبان ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے۔
پریس کانفرنس میں ٹم ساؤتھی کا کہنا تھا کہ برصغیر کی کنڈیشن مختلف ہوتی ہیں تاہم جیت کیلئے ہم نے پلان تیار کرلیا ہے، اچھی کرکٹ ہوگی۔ طویل عرصے بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے لیے آنا اچھا لگا، گرین شرٹس کو کمزور نہیں سمجھتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم وہ کرکٹ کھیلیں گے جو ہمیں سوٹ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی فائنل الیون کا فیصلہ نہیں کیا، صبح کنڈیشن دیکھ کر ٹیم کا اعلان کریں گے۔ ٹم ساؤتھی نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹف سیریز کے بعد پاکستان کم بیک کی کوشش کرے گا، یہاں کی کنڈیشنز میں اسپن کے ساتھ فاسٹ بولنگ کو بھی مدد ملے گی۔
