کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے باتھ آئی لینڈ کلفٹن میں فیملی پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ مرتضیٰ وہاب نے بطور ایڈمسنٹریٹر ریکارڈ کام کیا۔
کراچی میں کئی پارک بنارہے ہیں، جہاں جیالے کونسلرز ہیں، وہاں ریکارڈ ترقیاتی کام کروارہے ہیں، سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں اور روزگار کے بھی موقع پیدا کئے جارہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلز ہارٹی آئین سے متصادم کام نہیں کرتی، اسمبلی پانچ سال پورے کرے گی، عمران خان عدلیہ اور اداروں کو پریشر میں لارہے ہیں، پرویز الہیٰ کو اکثریت حاصل ہے تو اعتماد کا ووٹ لینا چائیے۔
انہوں نے کہاکہ خان صاحب کے پی اسمبلی توڑ دیں، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں آٹا مہنگا ہے، سندھ حکومت عوام کو سستا آٹا فراہم کررہی ہے، سب سے زیادہ سبسڈی دے رہے ہیں، سندھ میں آٹا سستا ہے۔
