کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے چار سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلا، 35 سالہ سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر کو محمد رضوان کی جگہ کراچی ٹیسٹ کی فائنل الیون میں موقع دیا گیا۔
انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ فروری2019 میں جنوبی افریقہ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا۔ سرفراز احمد نے کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز جب بیٹنگ کے لئے تو پاکستان کا اسکور چار وکٹوں پر110رنز تھا۔
انہوں نے پر اعتماد انداز میں چوکا لگا کر اپنے انفرادی اسکور کا آغاز کیا اور کپتان بابر اعظم کے ساتھ مل کر پاکستان کے اسکور کو مستحکم کیا، بیٹنگ کے لئے ان کی آمد پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے سیفی سیفی کے نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا۔
