لندن : امریکی باسکٹ بال لیجنڈ مائیکل جارڈن کے پہننے والے جوگرز 2.2ملین ڈالر یعنی (63کروڑ 38لاکھ روپے سے زائد) میں ریکارڈ قیمت پر نیلام ہوئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکل جارڈن کے دستخط شدہ جوتے کا سوتھبی نامی ادارے نے تخمینہ لگایا تھا کہ 2سے 4ملین ڈالر میں فروخت ہوجائیں گے۔
جوتوں کو باسکٹ بال سٹار نے 1997-98میں شکاگو بلز کے ساتھ اپنے آخری چمپئن شپ سیزن کے دوران پہنے تھے ۔
اس سے قبل باسکٹ بال لیجنڈ کی جرسی جو 1998ء کے این بی اے فائنلز میں پہنی تھی وہ 2022ء میں 10.1ملین ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔
