Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
لائنز ایریا کے مسائل مرحلہ وار حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،شکیل احمد |

لائنز ایریا کے مسائل مرحلہ وار حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،شکیل احمد

کراچی: ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد نے کہا ہے کہ لائنز ایریا جیسے قدیم علاقے آج بھی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کمی کا شکار ہیں جو درست بات نہیں ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ مرحلہ وار لائنز ایریا کی یوسیز کے بلدیاتی مسائل دور کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 9 لائنز ایریا میں پیور بلاکس کی مدد سے گلیوں کی بہتری اور تھانوی مسجد کے اطراف شجرکاری مہم کے دوران افسران ورہائشیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا.ان کے ہمراہ فوکل پرسن امتیاز بھٹو، ڈائریکٹر توقیر عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایم ارشاد علی ودیگر موجود تھے۔

اس موقع پر لائنز ایریا کے مکینوں نے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی پر ایڈمنسٹریٹر سید شکیل احمد کو زبردست سراہا اور کہا کہ ان کی آمد کے بعد سے لائنز ایریا کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے، سیوریج مسائل کی وجہ سے پریشان ہیں اس کیلئے بھی سید شکیل احمد ذمہ داری نہ ہونے کے باوجود اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر سید شکیل احمد نے کہا کہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی کوشش کر رہے ہیں گلیوں کو پیور بلاکس کی مددسے پختہ کرنے کے کام کے ساتھ جو سیوریج مسائل ہم حل کر سکتے ہیں انہیں حل کررہے ہیں خاص طور پر عبادت گاہوں کے اطراف ڈی ایم سی ایسٹ یہ اضافی ذمہ داری نبھا رہی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر لائنز ایریا کی تاریخی مسجد تھانوی مسجد کے اطراف کا بھی معائنہ کیا اور مسجد کے اطراف پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا اور مسجد انتظامیہ کو یقین دہانی کروائی کہ مسجد کے اطراف جو بلدیاتی مسائل ہیں انہیں حل کروایا جائے گا انہوں نے کہا کہ تھانوی مسجد تاریخی مسجد ہے،نسلوں کی تاریخ اس مسجد سے وابستہ ہے۔