Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
آج کراچی میں سونے کے نرخ کیا رہے ؟ جانیئے ! | زرائع نیوز

آج کراچی میں سونے کے نرخ کیا رہے ؟ جانیئے !

کراچی:بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 2009 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 257روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 218000روپے اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 186900روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے2520روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2160.50روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔