Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی گرمی کی لپیٹ میں ! کل سے درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان | زرائع نیوز

کراچی گرمی کی لپیٹ میں ! کل سے درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان

کراچی: بلوچستان کی گرم وخشک ہوائیں پھر شہر اثراندازہوگئیں،گرمی کی شدت بڑھ گئی ،جمعرات کودرجہ حرارت 36 ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے۔

بدھ کو شہر کا مطلع صاف رہا جبکہ بیشتروقت تیزدھوپ رہی،دوپہر کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں غیرفعال ہونے اوربلوچستان کی جانب سے گرم وخشک شمال مشرقی ہوائیں چلنے کے سبب گرمی میں اضافہ رہا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے3روز کے دوران شہر میں گرم دن ریکارڈ ہوسکتے ہیں،اس دوران بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں حاوی رہے گی،تاہم شام کے وقت سمندری ہوائیں فعال ہونے کی توقع ہے۔

3 روزکے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے،ہوا میں نمی کاتناسب 40 سے50فیصد ریکارڈہوسکتا ہے۔