Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عید الضحیٰ‌ کر کتنی تعطیلات ہوں‌گی؟ تاریخ اور دن سامنے آگئے | زرائع نیوز

عید الضحیٰ‌ کر کتنی تعطیلات ہوں‌گی؟ تاریخ اور دن سامنے آگئے

اسلام آباد: سرکاری حکام نے عید الاضحی کی مناسبت کے حوالے سے تعطیلات کی سمری وزارت داخلہ کر ارسال کردی۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کو جو سمری روانہ کی گئی ہے اس میں 4 سرکاری تعطیلات دینے کی سفارش کی گئی ، جس میں 21 سے 24 اگست یعنی منگل تا جمعہ چھٹیاں شامل ہیں۔

عیدالاضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد 21 اگست تا 24 اگست عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں دی جائیں گی۔

اگر وزارت داخلہ 21 سے 24 اگست تک چھٹیوں کا اعلان کرتی ہے تو 25 اگست کو ہفتے کا دن ہے۔ وفاقی محکموں میں ہفتہ اتوار ویسے ہی چھٹی ہوتی ہے اس طرح وفاقی محکموں کے ملازمین 6 دن کی چھٹیوں کے مزے لوٹیں گے ۔

دوسری جانب حکومت نے عید الاضحیٰ سے قبل تمام سرکاری ملازمین کو اگست کی ایڈوانس تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن 17اگست کو ادا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔حکومت کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔