Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
خالد مقبول صدیقی کی والدہ کے انتقال پر بلاول بھٹو کا اظہار تعزیت | زرائع نیوز

خالد مقبول صدیقی کی والدہ کے انتقال پر بلاول بھٹو کا اظہار تعزیت

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خالد مقبول صدیقی اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہوں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ والدہ جیسی ہستی کا جہان فانی سے کوچ کر جانے کا زخم کبھی نہیں بھرتا، خدا خالد مقبول صدیقی اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ایم کیو ایم کنونیئر خالد مقبول صدیقی کی والدہ انتقال کرگئیں

واضح رہے کہ عمر رسیدگی کے باعث طویل عرصے امراض اور طبی پیچیدگیوں کا شکار خالد مقبول صدیقی کی والدہ کئی روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، جہاں وہ انتقال کرگئیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر عزیز آباد میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز مدنی مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین یاسین آباد قبرستان میں ہوگی۔