Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ماں کے رونے پر مردہ بچے کی سانسیں چلنے لگیں | زرائع نیوز

ماں کے رونے پر مردہ بچے کی سانسیں چلنے لگیں

لاہور: پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے سرکاری اسپتال میں مرنے والے نومولود نے اُس وقت سانسیں لینا شروع کیں جب اُس کی ماں انتقال کا سُن کر زار و قطار رو پڑی۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے سرکاری اسپتال میں ڈاکٹر نے نومولود زندہ بچے کو مردہ قرار دے دیا، ماں کے رونے پر نرس نے بچے کو آکسیجن لگائی تو بچے کی سانسیں بحال ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کی وجہ سے پیش آیا، بچےکی والدہ کے مطابق نومولود بچے کی طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر نے اس کا چیک اپ کیا اور اسے مردہ قرار دیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنی گود اجڑنے کا سُن کر رونے لگیں، بات کو دبانے کے لیے نرس نے ترس کھا کر بچے کو آکسیجن لگائی تو اُس کی سانسیں بحال ہوگئیں۔ ڈاکٹرز نے بچے کی طبیعت کو خطرے سے باہر قرار دے دیا۔