ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد اور معروف شاعر و لکھاری جاوید اختر نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کے فیصلے پر حیران کن ردعمل دیا۔
ایک روز قبل سلمان خان کے والد نے کہا تھا کہ مسجد کی ضرورت نہیں جبکہ اب جاوید اختر نے بھی بولا کہ مسجد کی جگہ اسپتال تعمیر کیا جائے۔
انہوں نے لکھا کہ مسجد کے لیے دی جانے والی پانچ ایکٹر زمین پر مسجد کی جگہ استعمال تعمیر کیا جائے۔ جاوید اختر کے بیٹے فرحان اختر نے بھی بھارتی مسلمانوں کو عدالتی فیصلے کا احترام کرنے کی تاکید کی اور لکھا کہ ’ایودھیا فیصلہ آپ کے حق میں ہو یا خلاف، اسے قبول کرنا ذمہ داری ہے، ہم مل کر ان چیزوں سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے‘۔
It would be really nice if those who get the 5 acres as compensation decide to make a big charitable hospital on that land sponsored and supported by the people all the communities .
— Javed Akhtar (@Javedakhtarjadu) November 10, 2019
دبنگ خان کے والد، معروف فلم ساز اور ڈائیلاگ رائٹرز سلیم خان نے ایودھیا کیس کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کے لیے دی جانے والی جگہ پر اسکول بناناچاہیے، اس وقت ہمیں مسجد سے زیادہ اچھے اسکولوں کی اشد ضرورت ہے۔
