Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی ایس ایل، لاہور قلندرز کا زلمی کو سب سے بڑا ہدف | زرائع نیوز

پی ایس ایل، لاہور قلندرز کا زلمی کو سب سے بڑا ہدف

لاہور : لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے سیزن 8 کا سب سے بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا دیا۔
قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے اور زلمی کو جیت کیلیے 242 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور قلندرز کے فخر زمان نے 45 گیندوں پر 10 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور نمایاں بلے باز رہے جبکہ عبداللہ شفیق نے 41 گیندوں پر 5 چھکوں ، 5 چوکوں کی مدد سے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔

علاوہ ازیں سیم بلنگ 23 گیندوں پر 3 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
زلمی کے وہاب ریاض نے دو جبکہ پاول نے ایک وکٹ حاصل کی۔