Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
’’گائوں کے سرکس میں جوکر‘‘ مکھی آرتھر کے تقرر پر رمیز راجا کا تبصرہ ! | زرائع نیوز

’’گائوں کے سرکس میں جوکر‘‘ مکھی آرتھر کے تقرر پر رمیز راجا کا تبصرہ !

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے مکی آرتھر کی پاکستان مینز ٹیم کے ڈائریکٹر کے تقرری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سابق چیئرمین نے مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک کوچ کو واپس لایا جو بظاہر اپنی کائونٹی ملازمت اور پاکستان کرکٹ کے درمیان کوئی فرق محسوس نہیں کرتا، ایسا فیصلہ گائوں کے سرکس میں جوکر کی طرح ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب سابق چیئرمین رمیز راجہ نے نجم سیٹھی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو وہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ تنقید کے نشتر چلاچکے ہیں۔

رمیز راجہ کو سال 2021ء میں عمران خان نے چیئرمین پی سی بی بنایا تھا۔

(مانیٹرنگ ڈیسک / نیٹ نیوز )