Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
میٹرک بورڈ کا نہم کے ایڈمٹ کارڈز آن لائن جاری نہ کرنے کا اعلان | زرائع نیوز

میٹرک بورڈ کا نہم کے ایڈمٹ کارڈز آن لائن جاری نہ کرنے کا اعلان

کراچی : میٹرک بورڈ نے تمام بورڈ سے الحاق شدہ سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کو سالانہ امتحانات 2023 جماعت نہم کے ایڈمٹ کارڈز آن لائن جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ نے تمام بورڈ سے الحاق شدہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کو نویں جماعت کے ایڈمٹ کارڈ آن لائن جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکول سربراہان بورڈ کی آفیشل ویب پورٹل online.bsek.edu.pk سے ایڈمٹ کارڈ خود ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔انہوں نے اسکول سربراہان کو کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی مشکلات کے پیش آنے کے باعث بورڈ آفس کے گراؤنڈ فلور کمرہ نمبر 24 میں آصف علی موبائل نمبر 03452067858 سے رابطہ کریں۔

اسکول سربراہان اپنے اسکول کوڈ سے ویب پورٹل کو Login کر سکتے ہیں۔ بعد ازاں پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں۔