Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاک فوج کا ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دینے کا عزم | زرائع نیوز

پاک فوج کا ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دینے کا عزم

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنے کہاہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں، ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں،پشاور سانحہ کے ذمہ داروں کو انصاف کےکٹہرے میں لائے جائے گا، قربانیاں انسداد دہشتگردی کی جنگ میں کامیابی کے لئے ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں،جاری جنگ میں کسی بھی دہشتگرد تنظیم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آرمی چیف نے کور کمانڈرز کو ہدایت کی کہ انٹیلی جنس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھرپور تعاون فراہم کیا جائے،دیرپا امن کے حصول تک انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں پر توجہ مرکوز رکھیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے زیرصدارت 225ویں کورکمانڈر کانفرنس ہوئی۔کانفرنس میں ملکی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا ۔

فورم کے شرکا کو درپیش اور دہشتگردی کے بڑھتے واقعات،ایل اوسی اوردہشتگردی کیخلاف آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق فورم نے پشاورمیں خود کش حملے کے شہداکوخراج عقیدت پیش کیا۔کورکمانڈرکانفرنس میں پشاورحملے کے کرداروں کوکٹہرے میں کھڑاکرنے کاعزم کیاگیا۔

شرکاکومقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال اور دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ توڑنے سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔قانون نافذکرنیوالے اداروں اورانٹیلی جنس آپریشنزکی تفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔