کراچی ، اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کے بعدمہنگائی کے مارےعوام پرایل پی جی بم گرادیاگیا۔ایل پی جی 60روپے فی کلومہنگی کردی گئی،ایل پی جی کی نئی قیمت 264روپے فی کلوہوگئی جبکہ کراچی میں ایل پی جی 280 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے ۔
اوگرانے فروری 2023کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر703روپے اضافے کیساتھ 3115روپےکاہوگیا، 2706روپے کے اضافے کے بعدکمرشل سلنڈرکی نئی قیمت 11984روپے ہوگئی۔
