Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
شوہر ہی بیوی کا قاتل نکلا , پولیس نے معمہ حل کر دیا | زرائع نیوز

شوہر ہی بیوی کا قاتل نکلا , پولیس نے معمہ حل کر دیا

کراچی: نارتھ ناظم آباد کے بلاک کیو میں خاتون کے قتل کا کیس پولیس نے حل کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کا قاتل اس کا شوہر ہی نکلا، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزم نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے واردات میں زخمی ہونے کا ڈرامہ کیا تھا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز چھری کے وار سے خاتون اور ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی۔

اسپتال میں دورانِ علاج خاتون جانبر نہ ہو سکی، جبکہ اس کا شوہر معمولی زخمی تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اور تفتیشی بنیادوں پر قاتل کا سراغ لگا لیا۔