Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گھوٹکی : پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ, 2 پولیس اہلکار شہید | زرائع نیوز

گھوٹکی : پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ, 2 پولیس اہلکار شہید

کندھ کوٹ : سندھ کے ضلع گھوٹکی کے تھانا گیمبڑو میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں میں علی گوہر دایو اور اشوک کمار شامل ہیں جبکہ فائرنگ میں ایک اہلکار عزیز میرانی زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی کا کہنا ہے کہ 10 سے زائد ڈاکوؤں نے رات کے اوقات میں پولیس چوکی پر فائرنگ کی۔

ڈی آئی جی سکھر نے کہا کہ پولیس ڈاکوؤں کا تعاقب کررہی ہے، شبہ ہے حملہ ڈاکوؤں کے جاگیرانی گروہ نے کیا ہے۔