Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
نیا میئر جیالا ہوگا، مرتضٰی وہاب،ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت | زرائع نیوز

نیا میئر جیالا ہوگا، مرتضٰی وہاب،ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹرمرتضی وہاب کا کورنگی اور ابراہیم حیدری کے مختلف علاقوں کادورہ،ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنےکی ہدایت، بیرسٹر مرتضی وہاب نےکورنگی، ابراہیم حیدری اور ملحقہ علاقوں کادورہ کیااور ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی کےرکن قومی اسمبلی آغارفیع اللہ،رکن صوبائی اسمبلی محمودعالم جاموٹ ، پارٹی رہنماوکارکنان بھی انکے ہمراہ تھے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے فشرمین چورنگی روڈ سولہ ہزار اور متصل علاقوں کادورہ کیا، انہوں نےعمرکالونی روڈ،فٹ بال گرانڈ، بلوچ مجاہد اسپورٹس کمپلیکس کےجاری کام کا بھی جائزہ لیا پروجیکٹ ڈائریکٹر کے این آئی پی نزیرمیمن نے بیرسٹرمرتضی وہاب کو کاموں سےمتعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئےمرتضی وہاب کاکہنا تھا کہ یہ وہ علاقے ہیں جنہیں ماضی میں ہمیشہ نظراندازکیاگیا ،ان پسماندہ علاقوں میں سندھ حکومت کراچی نیبرہوڈامپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت کام کررہی ہے جس سے یہاں کی خوبصورتی میں اضافہ اور علاقےکےمسائل کے حل میں مددملےگی۔

بیرسٹرمرتضی وہاب کاکہنا تھا کہ کراچی کا آنیوالا میئر بھی جیالا ہوگا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں ترقی کا یہ سفر جاری رہیگا۔اس موقع پر علاقہ مکینوں اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نےمرتضی وہاب سے اظہارتشکرکیا۔