Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
علی رضا عابدی کی سالگرہ پر والد کا دلخراش پیغام | زرائع نیوز

علی رضا عابدی کی سالگرہ پر والد کا دلخراش پیغام

کراچی: ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی شہید علی رضا عابدی کی 6 جولائی کو 47 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 25 دسمبر کو اپنی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ سے شہید ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی کے قاتلوں کو تاحال تلاش نہیں کیا جاسکا اُن کے والد نے بھی تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

سالگرہ کے موقع پر علی رضا عابدی کی والدہ نے اُن کے ہوٹل ’’BOTS‘‘ کے باہر کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا، تعزیتی تقریب شام 7 بجے سے 10 بجے تک جاری رہے گی۔

اخلاق احمد عابدی نے بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر دلخراش پیغام شیئر کیا۔ انہوں نے سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں معلوم ہے موت کا ایک دن متعین ہے مگر تم نے شہادت کا قیمتی درجہ حاصل کیا جسے سب پانا چاہتے ہیں‘‘۔

’’ہمارا ایمان ہے کہ جنہوں نے تمھارے قتل کی منصوبہ بندی کی انہیں بھی معلوم ہونا چاہیے کہ موت اُن کی منتظر ہے لیکن اُن کا ٹھکانہ جہنم ہوگا اُس سے قبل اللہ اُن سب کی زندگیوں کو دنیا میں ہی جہنم بنا دے گا‘‘۔

https://twitter.com/MiRzaSahibAaa/status/1147222863855968256