کراچی:بیرون ملک سے کراچی آنے والے ایک اورمسافر میں منکی پاکس وائرس کی علامات پائی گئیں،آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔
مسافر اومان سے غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے کراچی پہنچا تھا،گذشتہ روزبھی جدہ سے کراچی ایئرپورٹ آنیوالے مسافرمیں منکی پاکس وائرس کی علامات پائی گئی تھیں،جسکے بعد مسافرخرم شہزاد کو وزارت صحت حکام نے آئیسولیشن وارڈ منتقل کردیا تھا۔
اس حوالے سے ترجمان محکمہ صحت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جدہ سے آنیوالے مسافر کے چہرے پرچھوٹے اسپاٹ پائے گئے، مسافرکے چہرے پراسپاٹ کی مماثلت چکن پاکس جیسی ہے۔
قبل ازیں منکی پاکس وائرس میں مبتلا صومالی باشندے اوردو پاکستانیوں کو منکی پاکس کی تصدیق نہ ہونے پرگھر جانیکی اجازت دیدی گئی تھی۔