Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ذہین طاہرہ کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی | زرائع نیوز

ذہین طاہرہ کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی

کراچی سے تعلق رکھنے والی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ کے انتقال کی خبریں زیرگردش تھیں البتہ اُن کے صاحبزادے سے سوشل میڈیا پر ہونے والی قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کردی۔

ذہین طاہرہ کے بیٹے کامران خان نے آغا اسپتال کے ترجمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور انہیں شام تک وینٹی لینٹر سے بھی ہٹا دیا جائے گا۔

دوسری جانب آغا خان اسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اداکارہ زرین طاہرہ کو آئی سی یو سے وارڈ منتقل کردیا گیا، اُن کی طبیعت اب پہلے سے بہت زیادہ بہتر ہے اور وارڈ میں ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل اُن کی نگرانی کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زرین طاہرہ کو دل کے عارضے کی شکایت ہے، درازی عمر کے باعث بھی ان کو ریکوری میں وقت لگ رہا ہے، اہل خانہ کو ان کی صحت کے حوالے سے باخبر رکھا جارہا ہے جبکہ ابھی اُن کے چند ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے ڈاکٹروں کی جانب سے ملاقات پر پابندی ہے۔

ذہین طاہرہ کی طبیعت ناساز، وینٹی لیٹر پر منتقل

کراچی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ذہین طاہرہ نے کئی دہائیوں تک سرکاری ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، وہ پی ٹی وی کی تاریخ کی سب سے سینئر اور بزرگ اداکارہ قرار دی جاتی ہیں۔

ذہین طاہرہ نے خدا کی بستی، عروسہ، دستک، دیس پردیس، کالی آنکھیں، کہانیاں، وقت کا آسمان، ماسی اور ملکہ، راستے دل کے، کیسی ہیں دوریاں، شمع، دل دیا دہلیز، چاندنی راتیں، آئینہ، تجھ پہ قربان سمیت سینکڑوں ڈراموں میں کام کیا۔

حکومتِ پاکستان نے اداکاری کے میدان میں لازوال خدمات کے اعتراف میں ذہین طاہرہ کو 2013ء میں تمغۂ امتیاز سے نوازا تھا۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر ترین اداکارہ ذہین طاہرہ کے صاحبزادے کامران خان نے اپنی والدہ کے انتقال کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی طبیعت میں اب بہتری آئی ہے۔

ذہین طاہرہ کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے بعد کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔